کورونا وائرس: فیس بک کے بانی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے  

577

سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ ‘فیس بک’ کے بانی مارک زکربرگ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک درد ناک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ‘کورونا وائرس’ کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والی عالمی مساعی کا ذکر کیا گیا ہے۔

 مارک زکر برگ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اس کی پیش کردہ ویڈیو کو ہرشخص دیکھے،فیس بک کے بانی نے کرونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو اس بیماری کی روک تھام کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ اس وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا وبائی بیماری کی حالت میں ہے اور پوری دنیا کا نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

زکربرگ نے گزشتہ روز فیس بک پر لکھا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جسد واحد بن چکی ہے۔ ہم اس وباء کے بارے میں آگاہی کے لیے مختصر فلمیں بنا رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس بیماری کے خلاف میدان عمل میں اترے اور دنیا کو اس بحران سےنکالنے میں مدد کرے۔

https://www.facebook.com/zuck/videos/10111740748617451/

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دوسروں کی مدد میں حصہ لینے کیلئے  اپنا فرض ادا کیا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئےمارک زکربرگ نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے یا کسی قسم کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ کورونا کے حوالے سے ہمارے تیار کردہ خصوصی صفحے کو وزٹ کرے۔

ویڈیو میں دنیا بھر کے مختلف مقامات کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں، اس ویڈیو میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر دکھائے گئے ہیں جو ویران اور بھوتوں کی بستیوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہےکہ کس طرح تفریح اور خوشی سے ہنستے بنستے شہر کرونا نے اجاڑ کر رکھ دیئے ہیں۔ کئی شہروں میں موت رقصاں ہے۔ ہرایک پر نفسا نفسی کی کیفیت طاری ہے۔ نہ مرنے والوں کو کوئی اٹھانے والا ہے اور نہ تڑپتے زندوں کی کوئی مدد کرپا رہا ہے۔