عوام کورونا ٹیسٹ کیلئے پریشان، بلاول ہاؤس کےملازمین کےٹیسٹ

463

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر بلاول ہاؤس کراچی میں ملازمین اور دیگر موجود عملے کی اسکریننگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں جہاں صحافی اور شہریوں کورونا ٹیسٹ کرانے میں پریشانی کا سامنا ہے وہیں ،بلاول ہاؤس کراچی میں کام کرنیوالے تمام ملازمین و عملے کےکوروناٹیسٹ کیےگئے ہیں ، بلاول ہاؤس میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے آکر اسکریننگ وٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لیے۔

ذرئع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول ہاؤس میں کام کرنیوالے کسی ملازم میں کوروناپازیٹو رپورٹ نہیں آیا  جبکہ  چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےساتھ کام کرنیوالے عملے  کی بھی اسکریننگ وٹیسٹ کیےگئے۔

واضح رہے کہ بلاول ہاوس کراچی میں ملازمین کےکوروناٹیسٹ واسکریننگ گزشتہ روز کی گئی۔