ڈائنوسار کی7 کروڑ سال قدیم باقیات دریافت

770

امریکا کےجنوبی علاقے سے ماہرین نے7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کی باقیات دریافت کرلیں ۔

امریکا کے جنوبی علاقے سے 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کی باقیات دریافت  ہوئیں ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈائنوسارز چیتے جیسی برق رفتاری سے اپنے شکار کے پیچھے دوڑا کرتا تھا۔اس قسم کے ڈائنوسار کی باقیات سن  2008 میں نیومیکسیکو سے دریافت کی جاچکی تھیں لیکن حال ہی میں اس کی باقاعدہ شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد اسے “ڈائنیوبیلیٹر نوٹوہیسپیرس” کا نام دیا گیا ہے۔

New feathered dinosaur was one of the last surviving raptors ...

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 7کروڑ سال پہلے پایا جانے والا یہ ڈائنوسار جسامت میں صرف ایک میٹر یعنی (3 فٹ سے کچھ زیادہ) اونچا ہوتا تھا تاہم یہ اُڑ نہیں سکتا تھا بلکہ تیز رفتاری سے دوڑ سکتا تھا۔

اس کا تعلق ڈائنوساروں کے اسی خاندان سے ہے جس میں”ریپٹر” نامی ڈائنوسار شامل ہیں۔

New Feathered Dinosaur Unveiled: Dineobellator notohesperus ...

New Feathered Dinosaur Unveiled: Dineobellator notohesperus ...