آسٹریلوی کپتان کو جم بنانا منہگا پڑ گیا

582

کنبیرا: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کو گھر کے گیراج کو جم بنانا منہگا پڑگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کے ہوبارٹ میں گھر کے باہر کھڑی کار میں چوری ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین نے کورونا وائرس کے باعث گھر میں ہی ٹریننگ کی سہولت قائم کی، ٹیم پین نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گیراج میں فزیکل اور کرکٹ ٹریننگ کرتا ہوں، گیراج کو جم بنانے کی وجہ سے کار سڑک پر کھڑی کرنا پڑی۔

ٹم پین نے کہا کہ صبح سو کر اٹھا تو بینک کے پیغام سے پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی، باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا پرس نہیں تھا، چور کار میں سے پرس اور دوسری اشیا لے گئے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا۔