وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑے ہیں، محمد علی درانی

482

محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اُن سے لڑرہے ہیں، ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب ہےکورونا کی آگ سے گھرجلتا ہے توجل جائے ہم پہلے کنواں کھودیں گے، عمران خان نےمودی کی تقریر کاغلط حوالہ دیکردنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی۔

محمد علی درانی قوم کی گاڑی ایسا شخص چلارہا ہے جو سوچنے سمجھنے سے محروم ہے، یہ تقریر بتاتی ہے ہم ایسی گاڑی میں سوارہیں جس کاڈرائیورنہ دیکھ سکتا ہےنہ سُن سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر وزیراعظم عمران خان اپنی قیادت میں قوم کو متحد کرنے کے بجائے انتشار پھیلا رہےہیں، وزیراعظم کی تقاریرمیں حالات سےمتعلق استدلال سن کر خوف طاری ہوگیا ہے، عمران خان وزیراعظم کے عہدے کی ذمے داریوں کیخلاف جنگ کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی آگ لگی ہے، وزیراعظم اپنی تقریروں سے اس پر پٹرول چھڑک رہا ہے، وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اقدامات کے خلاف قوم سے خطاب کیا، وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلیے صوبوں کےاقدامات پروزیراعظم کی ہرزہ سرائی کی مذمت ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھےاراکین وزیراعظم کی غیرذمے داری کانوٹس لیں،