تاحکم ثانی مسافرٹرینیں بند،فریٹ ٹرینیں چلتی رہیں گی، شیخ رشید

626

اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوےشیخ رشیدکا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی مسافرٹرینیں بندرہیں گی،فریٹ ٹرینیں چلتی رہیں گی تاکہ غذائی اشیاء کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

شیخ رشید نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 15 دن اہم ہے اگر کورونا زیادہ نہیں پھیلتا تو وبادم توڑ دے گی ، ملک میں ساری فیکٹریاں چل رہیں، پاکستان میں ابھی اتنےخطرناک حالات نہیں جو اٹلی ، اسپین یا امریکا میں ہیں، پرائیویٹ انڈسٹریزبھی دوسےتین روزمیں کھل جائیں گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں مستحقین کوکتنی رقم ملےگی کل فیصلہ کیاجائیگا،کوئی کرفیونہیں لگناچاہیے،احتیاط کرنےوالےقوم کی خدمت کررہےہیں،فی الحال مسافرٹرینیں نہیں چلیں گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں،7ریلوے اسٹیشنزپراسپتال بنارہےہیں،ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے نے 450بیڈز کےاسپتال کاانتظام کیاہے،قرنطینہ سینٹرریل گاڑی کے 6ڈبوں پرمشتمل ہے،ٹرین قرنطینہ سینٹرمیں50مریضوں کورکھنےکی گنجائش ہے۔