کورونا لاک ڈاؤن: کراچی سمیت دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں کمی

603

ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے بعد کراچی اور لاہور سمیت دنیاکے 35 شہروں کی فضا بہتری کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی ادارہ برائے ماحولیات کے مطابق دنیا کے97 شہروں میںسے کراچی 70اور لاہور 83 ویں نمبر پر چلا گیاہے۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کا بند ہونا ماحول کی بہتری کی بڑی وجوہات ہیں، کراچی اورلاہور کی فضائی آلودگی میں کبھی اتنی بہتری نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین نے کہا کہ دنیابھر کی فضا اب خطرناک سے بہترین کی سطح پر آگئی ہے، کوروناوائرس سے پہلے فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر تھی۔

امریکی شہر سالٹ لیک بہترین فضا کے اعتبار سے نمبر ایک پر آگیا،قازقستان کا نورسلطان دوسرے اور سڈنی تیسرے نمبر پر آگیاہے۔

97 شہروں میں سے 48 شہروں کی فضا معتدل کی سطح پر ہے، حساس لوگوں کیلئے غیرصحت مند شہروں میں اوساکا، ڈھاکا، کولکتہ شامل ہیں۔

دنیاکے9 شہروں کی فضا حساس لوگوں کیلئے غیرصحت مند ہے،دنیا کے97شہروں میں سے 5 کی فضا ابھی بھی انتہائی خراب ہے، جن میں بیجنگ، ممبئی اور چنگ زو شامل ہیں۔

مختلف ممالک میں لاک ڈاون کی وجہ سے اربوں کی آبادی گھروں میں ہے، جس کی وجہ سےدنیا کے97 شہروں میں سے 33 کی ایئرکوالٹی میں زبردست بہتری آئی ہے،