“ٹرانسپورٹ کی بندش سے ملک بھر میں غذائی قلت متوقع ہے”

488

رکن سندھ اسمبلی و صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے غذائی اجزاء فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کی بندش پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی غفلت سے ایک اور غذائی قلت متوقع ہے، ملک بھر میں غذائی اجزاء فراہم کرنے سے روکا جارہا ہے۔

ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اہلکار غذائی اجزاء فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جب کہ حکومت سندھ غذائی اجزاء کی سروسز والے ادارے کوبندش سے مستثنٰی قرار دے چکی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں پولیس کا رویہ غیر زمیدارانہ ہے، ہم نے بحران کے باوجود گاڑیوں کو نہیں روکا، استثنیٰ ہونے کے باوجود بھی ٹرانسپورٹرز کو کیوں روکا جارہا ہے، سندھ حکومت اس کا نوٹس لے، غذائی قلت ہوئی تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی، ٹرانسپورٹ کو روکا نا جائے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مال سے بھری گاڑیوں کو روکا جارہا ہے،جس کی گندم،چینی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء ہیں، ٹرانسپورٹر برادری اس وقت اذیت ناک سورتہال سے دوچار ہے، آئ جی سندھ واقعے کا نوٹس لیں۔