سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا

604

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا ہے جس کے بعد رواں سال حج نہ ہونے کے حوالے سے خدشات جنم لینے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر حج کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں پاکستان کو کورونا وائرس کے پیش نظر فی الحال حج معاہدے نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  سعودی حکومت اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

سعودی حکام کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے معاہدوں پر کام روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کی خبریں سامنے آرہی ہے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رواں سال حج نہ ہوسکے تاہم سعودی وزیر حج نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر ممکن ہوسکا تو حج ضرور ہوگا۔