سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

392

سنگاپورمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات میں معاونت کے لیے پاکستان کو امداد بھیج دی۔

عالمی وبا قرار دیے گئے کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی مدد کے لیے آگئے، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اہل وطن کے لیے امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں  کی جانب سے امداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔

زلفی بخاری کے مطابق سنگاپورمیں مقیم پاکستانیوں نے 2800حفاظتی کٹس،1500 چشمے،400 ماسک بھیجے ہیں، امداد میں ملنے والا سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔