سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا

638

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے حج نے پاکستان کی وزارت مذہنی امور کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں پاکستانی حکومت سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فی الحال حج معاہدے نہ کریں، صورتحال بہتر ہوتے ہی سعودی حکومت اسلام آباد کو آگاہ کرے گی۔

پاکستان کے ترجمان مذہبی امور نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حج معاہدے نہیں کرسکتے، اگر ممکن ہوا تو حج ضرور ہوگا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس سال حج نہ ہونے کی افوائیں گردش کر رہی تھیں تاہم وفاقی وزیر مذہبی امور مولوی نورالحق نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج نہ ہونے کی بات قبل ازوقت ہے، حج ایام تک صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔