سرائے عالمگیر ؛ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

995

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاؤں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاٶں سمبلی میں پندرہ روز قبل اسپین سے آئے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خاندان والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ایک ہی خاندان کےچھ افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاؤں کو سیل کرکے پولیس اور پاک آرمی نے گاٶں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

متاثرہ شخص اسپین سے واپسی پر گاؤں بھر میں میل ملاپ کرتا رہا، گاٶں میں لورونا وائرس کے پھیلاٶ کے خدشے کے پیش نظر گاٶں کو سیل کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورے خاندان کو گجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔