عظیم اقبال پیرانی پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

680

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے عظیم اقبال پیرانی کوکمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عظیم پیرانی نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطرفیملی تکافل چارج سنبھال لیاہے۔2007میں پاک قطر تکافل گروپ کے قیام سے ہی عظیم پیرانی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پاک قطر فیملی تکافل کے سابق صدر ناصر علی سیّد کو پاک قطر تکافل گروپ کی ایک اور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیاہے۔ عظیم پیرانی گزشتہ 12سالوں کے دوران پاک قطر فیملی تکافل میں ہیڈ آف بینکا تکافل سمیت پاک قطر تکافل گروپ کی کمپنیوں میں مختلف سیئنر پوزیشن پر کام کرررہے ہیں۔ انہوں نے ایف ڈبلیو یو اے جی میں ریجنل ہیڈ پاکستان کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ عظیم پیرانی 2007سے پہلے میزان بینک میں ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ اے ڈی سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ عظیم پیرانی اسلامک بینکنگ اینڈ تکافل کا 20سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عظیم پیرانی ملکی اور بین الاقوامی تجربات سے دنیا بھر میں مختلف اداروں کو اسلامک فنانس اور تکافل سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری پر تبصرہ کرتے ہوئے عظیم پیرانی نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کی قیادت کرنے پر مجھے فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل اپنے ویژن تکافل کے ذریعے ہرایک کو مالیاتی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ درست سمت اور اجتماعی ٹیم ورک کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔