کورونا وائرس: دنیا بھر کا احوال و ہلاکتیں

715

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد  3 لاکھ 81ہزار761 سے تجاوز کر گئی جبکہ1 لاکھ 2 ہزار 429 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

Image result for corona virus png

 سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلے سرگرم ہیں ، شاہ سلمان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے سعودی عرب میں روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک 21 روز کیلئے ملک بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں مارشل لا پر غور کیا جا ر ہا ہے، اگر سیاسی قیادت بھی کورونا وائر س کا شکار ہوئی تو امریکا میں مارشل لا لگایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں،جہاں مزید 651 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 6 ہزار 77 ہوگئی ہے۔اسپین میں 2 ہزار 311، ہالینڈ میں213 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Image result for corona virus in italy

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے چین میں مزید 7 افراد کی جان لے لی، جہاںمرنے والوں کی تعداد 3277 ہوگئی ہے ،ایران میں 1812،برطانیہ میں 335 اور فرانس میں 860 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں 120، جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے  جبکہ بھارت میں کورونا سے10 افراد ہلاک اور 511 افراد متاثرہیں۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 562  ہوگئی ہے۔امریکا میں کورونا سے ایک روز میں 29 افراد ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد 582 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے نیو یارک اورکیلی فورنیا کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے،اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔ کورونا وبا ظاہر ہوتے وقت چین کو ہمیں مطلع کرناچاہیے تھا۔

Image result for coronavirus in usa

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، ہم کورونا وائرس سمیت ہر قسم کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں ۔آیت اللہ خامنہ ای نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے کہ وائرس امریکا نے تخلیق کیا۔

مصر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مسلح افواج کے میجر جنرل خالد شلتوت چل بسے ہیں۔مصری میڈیا کے مطابق  میجر جنرل خالد شلتوت کی کورونا سے ہلاکت کے باعث فوج میں صدمے اور سوگ کی کیفیت ہے۔

فلسطین کے علاقے غزہ میں حکام نے کورونا وائرس کے 59 کیسز کی تصدیق کردی،حکام کے مطابق کچھ فلسطینیوں نے پاکستان کا سفر کیا تھا اور واپس لوٹنے پر انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

Image result for coronavirus in palestine

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے برطانوی شاہی خاندان بھی مسائل سے دوچار ہے، جس کے بعد اس بات کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں کہ جلد ہی عارضی طور پر شہزادہ ولیم بادشاہت کے فرائض سر انجام دیں گے۔