سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے

588

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے سندھ میں مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مریضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے سندھ میں کُل 407 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 956 ہے۔