کامران سلیم ایف پی سی سی آئی تکافل اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر منتخب

717

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک قطر تکافل گروپ کے ڈائریکٹر فنانس اور کمپنی سیکرٹری محمد کامران سلیم کو مسلسل تیسرے سال ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اینڈ ونڈو تکافل2020 کاکنوینر منتخب کرلیا ہے۔محمد کامران سلیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرکی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اور ونڈو تکافل کاکنوینر منتخب کرنے پر انہیں خوشی ہورہی ہے۔ 2020میں تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ اس سیکٹر کی قیادت کے لیے پر عزم ہے اوریہ پوزیشن ہماری نظریاتی اقدار کے مطابق عوام میں تکافل کے حوالے سے تعلیم اور شعور اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ بہترین اخلاقی اقدارکی پاسداری کرتے ہوئے ملکی و شرعی اصولوں کے مطابق اپنے تمام آپریشنز میںمکمل شفافیت کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ اس اضافی ذمہ داری کے ساتھ میں زیادہ سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ مالیاتی تحفظ ور کسٹمر سپورٹ کی خدمات فراہم کرنا تکافل کے کاروبار کا بنیادی مقصد ہے لہٰذا ہم اپنے صارفین کو مزیدجدید مصنوعات کے ساتھ بہترین خدمات فراہم کریں گے۔