چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک

457

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے بیمار 97 مریض دم توڑ گئے۔

غیر ملکی خبر ارساں ایجنسی کے مطابق 97 مریضوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار 113 ہوگئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید دو ہزار 15 افراد افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مزید 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے۔