عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا: چیئرمین ایف بی آر

511

قومی ٹیکس ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

چیئرمین ایف بی آر کے استعفا سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم شبر زیدی نے آج نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے کت تردید کر دی ہے۔

شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی کی وجہ سے فی الحال ذمہ داریاں نہیں سنھبال رہا۔