میکسیکو میں فائرنگ سے 13 پولیس اہلکار ہلاک

286

میکسیکو کی مغربی ریاست مشوکان میں فائرنگ سے 13 پولیس اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اگواج میں پیش آیا جہاں گھات لگائے مسلح افراد نے پولیس کے قافلے پر حملہ کردیا، حملہ آور نے پولیس کی گاڑیوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 9 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں اور پھر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے متعلقہ علاقے میں جارہے تھے۔