انسٹا اور ٹی پی ایل کے درمیان معاہدہ

192
انسٹاکارز اور ٹی پی ایل کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کے بیمے اور ٹریکنگ کے لیے معاہدے کے موقع پر گروپ
انسٹاکارز اور ٹی پی ایل کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کے بیمے اور ٹریکنگ کے لیے معاہدے کے موقع پر گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کے ممتاز ریٹیلرز، انسٹا کارز اورٹیکنالوجی کے میدان میں مصروف کمپنیوں کے گروپ ٹی پی ایل کارپوریشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد استعمال شدہ کاروں کے لیے بیمے اور ٹریکنگ ڈیوائسز کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے دونوں کمپنیاں استعمال شدہ کاروں کے خریداروں کے لیے خطرات کم کرنا چاہتی ہیں۔خریداروں کے لیے ،انسٹا کارز نے اپنا آن لائن پلیٹ فارم ٹی پی ایل کارپوریشن کے ساتھ مربوط کر دیا ہے تاکہ وہ استعمال شدہ گاڑیوںکی پروفائل دیکھنے کے دوران بیمے اور جدید ٹیلی میٹک کے ساتھ ٹریکنگ ڈیوائس کے لیے بھی کوٹیشن حاصل کر سکیں۔ کسٹمرز ، پورے پاکستان میں، انسٹا کارز کی متعدد شاخوں کے ذریعے بھی ٹی پی ایل سے بیمہ اور ٹریکنگ پروڈکٹس خرید سکیں گے۔ اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، انسٹاکارز کے ہیڈ آف سیلز اینڈ فرینچائز، نعیم عباس وڑائچ نے کہا:’’انسٹا کارز میں ،ہمارا خیال ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوںکی خریداری ایک مشکل کام ہے کیوں کہ پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوںکی مارکیٹ باضابطہ نہیں ہے۔ ہمارا مقصد، خریداروں کے لیے طریقہ کار آسان بنانا ہے جو ٹی پی ایل کے ساتھ ہماری شراکت کے لیے نہایت موزوں ہے۔ خریداروں کا وقت بچانے ، استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے موقع پر خطرات اور مسائل کم کرنے کے لیے یہ شراکت پیش پیش ہے۔‘‘ٹی پی ایل کارپوریشن کے چیف کمرشل آفیسر، مُنتقیٰ پراچہ نے کہا:’’یہ شراکت پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک نیا پن متعارف کرانے کے حوالے سے ہمارے ویژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اوراس کے لیے ہم انسٹا کارز تک اپنی خدمات کوتوسیع دیرہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وینچر انشورنس اور ایسیٹ ٹریکنگ انڈسٹریز میں حکمت عملی پر مبنی ہم آہنگی پیدا کرے گی جس میں استعمال شدہ کاروں کی ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ میں تحفظ اور امن کی فراہمی کے لیے ہماراوعدہ موجود ہے۔‘‘ٹی پی ایل کارپوریشن ٹیکنالوجی کے میدان میں مصروف عمل کمپنیوں کا گروپ جس کی بیمہ زندگی اورجنرل بیمہ، رئیل اسٹیٹ، سیکوریٹی، ایسیٹ ٹریکنگ، نیوی گیشن اور میپنگ سمیت متعدد ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری موجود ہے۔اپنے بنیادی آپریشنز مین جدت اور نئے پن کے ساتھ، ٹی پی ایل میں ، اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المیعاد اور پائیدار اقدار کی تخلیق کا ذہن پایا جاتا ہے۔ اس کی کاروباری حکمت عملی کا ایک ہم جزو اس کے متنوع اور طویل المیعاد پورٹ فولیوز ہیں جو صحت، تعلیم اور ماحول کے شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔