نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے نام پر سادہ لوح شہریوں کی جیب پر ڈاکا

265

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی سمیت ملک بھر میں مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیاہے،ٹی وی پروگرام،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،اکائونٹس کی معلومات کے بعد صحت احساس کارڈ اور نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں گھر نکلنے کے نام پر سادہ لوح انسانو ں کو بے وقوف بنانا شروع کردیاہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کو بے وقوف بناکر پیسے بٹورنے والے گروپ اور نوسر بازوں نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے،پچھلے ایک ماہ کے دوران متعدد لوگوں کو ٹی وی پروگرام میں سونا نکلنے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے اکائونٹس میں آنے کے پیغامات کے بعد اب عوام کے اوپر صحت احساس کارڈ اور نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں گھر نکلنے کے پیغامات کی یلغار ہوگئی ہے ملک کے تمام سیلولر نیٹ ورک پر یہ پیغامات عوام کو موصول ہورہے ہیں، جس میں صارفین کو 03084701945 نمبر دیا جارہا ہے جہاں کمپیوٹرائز طریقے سے معلومات حاصل کی جارہی جس سے سننے والابے یقینی کا شکارہوجاتا ہے صارف کو تین چار دن بعد دوبارہ کمپیوٹرائز کال کرکے پیسے جمع کروائے جاتے ہیں ساری معلومات کو میسج کے ذریعے دوبارہ صارف کو بھیجا جاتا ہے کئی موبائل نیٹ ورک پر یہ میسج 03450491027 کے نمبر سے بھی بھیجے جارہے ہیں جس میں صحت احساس کارڈ یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے آنے کی اطلاع دی جارہی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے کچھ سال پہلے سختی کی تھی تو ایکشن نظر آیا تھا لیکن دو تین ماہ سے ایس ایم ایس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیسوں والے ایس ایم ایس کا سلسلہ کراچی سے پشاور تک پر چھوٹے بڑے شہر میں جاری ہے لیکن حکام کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔