شیخ رشید کی اپوزیشن رہنماؤں کی تعریف

315

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مخالفین سے متعلق یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ  خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،ایازصادق اوررانا تنویر اچھے انسان ہیں جبکہ نوازشریف اب اکیلے رہ گئے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمن سے با ت چیت جاری ہے،امید ہے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی گنجائش نہیں،ممکن ہے آزادی مارچ کی اجازت دے دی جا ئے گی ۔

اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،ایازصادق اوررانا تنویر اچھے انسان ہیں جبکہ نوازشریف اب اکیلے رہ گئے ہیں۔

ریلوے سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریلوےاب منافع بخش ادارہ بن چکا ہےجس کاکریڈٹ مزدوروں کوجاتاہے۔ایم ایل ون مکمل ہوگاتوٹرین آٹھ گھنٹےمیں کراچی پہنچے گی، کراچی،لاہوراورراولپنڈی سب سےاہم اسٹیشنزہیں۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کہ تمام  بڑےاسٹیشنزمیں ڈاکٹرز اور فارمیسی کی سہولت دیں گے، کل ہم نے سکھ یاتریوں کی ایک ٹرین چلائی جس کو کافی پذیرائی ملی۔