نیٹو ممالک فیصلہ کرلیں کہ وہ اتحادیوں کے ساتھ ہیں یا دہشگردوں کے

482

استنبول : ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نیٹو ممالک فیصلہ کرلیں کہ وہ اتحادیوں کے ساتھ ہیں یا دہشگردوں کے ساتھ ہیں۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے آپریشن کی مخالفت کرنے والے مغربی ملکوں پرسخت تنقید  بناتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلہ کرلیں کہ وہ  اپنے نیٹو اتحادی کے ساتھ ہیں یا دہشتگردوں کےساتھ ہیں ۔شام کے شمالی علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ  روس کی جانب سے ترک فورسز کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی ہے ۔

اردوان نے امید ظاہر کی کہ کرد فورسز منبج سمیت دیگر اہم علاقے بھی چھوڑ دیں گی۔

دوسری جانب   بشار الااسد کی حامی سرکاری فورسز نےترکی کی سرحدکےقریب تل تمرمیں داخل ہوگئیں ہیں ۔