جمعیت علماء اسلام کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

1684

لاڑکانہ: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے رہنما معظم علی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے لاڑکانہ کے حلقے پی ایس 11 میں 17 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

 اس پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن واضح کریں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے یا خلاف؟، ہم سے سہولیات لے کر جے یو آئی ہمارے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے، یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے۔