برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

359

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا شہزاہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ائیربیس پر اتر گیا ہے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے شاہی جوڑے کو ظہرانہ دیا جائے گا، اس کے علاوہ شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کیساتھ پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے،

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج کا بھی دورہ کریں گے، دورہ لاہور کے دوران شاہی مہمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔

برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر کو چترال جائیں گے،موسم بہترہواتو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان، برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔