عبدالرشیدترابی کشمیریوں کے سفیر بن گئے، بین الاقوامی دورے پر روانہ

129

اسلام آباد(صباح نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کشمیریوں کی آواز کو عالمی راہنمائوں تک پہنچانے کے لیے ترکی،فرانس اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، دورے کے دوران خطابات اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 3اکتوبر کو استبول میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے ، 14اکتوبر کو آئی ایچ ایچ کے زیر اہتمام ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ترکی کی عوام کو آگاہ کریں گے، 15اکتوبر کو انقرہ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب ،17اکتوبر کو لندن ہائوس آف کامن میں کشمیر کانفرنس سے خطاب اور23 اکتوبر کو یورپین پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے جبکہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر ہندوستان کے ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کی قیادت بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وہ عالمی میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں گے اورترکی کے صدر طیب اردگان تک اپنی بات پہنچائیں گے ۔