ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی گئی

259

استنبول: ناروے نے نیٹو کے اہم اتحاد ی رکن ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کاا علان کردیا۔

ناروے کی جانب سے یہ اعلان اس وقت آیا جب  ترکی کا شام میں کرد باغیوں کے خلاف  فوجی آپریشن جاری ہے جس میں ترک افواج کو شام کے کئی علاقوں میں فتح مل چکی ہے جبکہ شامی مہارجرین کی جانب سے بھی ترکی کو مکمل اعتماد حاصل ہے ۔

دوسری جانب شام میں ترکی کے فوجی آپریشن پر مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ترکی کو معاشی پابندیوں کی دھمکی دی جارہی ہے ۔

ترکی کی جانب سے فضائی اور رمینی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 277 کرد باغی مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں کو ترکی کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

امریکا ،فرانس ،برطانیہ ، ہالینڈ کے علاوہ  یورپی یونین کی جانب سےبھی ترکی کےحملے کی مذمت کی گئی ہے  جبکہ خطے میں استحکام کیلئے ترکی کو سخت نتائج کی دھمکی دی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے بدھ کے روز شام میں کرد باغیوں کے حلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا ۔