قاسم سوری کی این اے 265 کے دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

181

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے قاسم سوری کی این اے 265 کے دوبارہ انتخابات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔الیکشن تربیونل نے لشکری رعیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا تھا۔ الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی اسپیکرشپ سے فارغ ہوچکے ہیں۔