امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد امریکا اور طالبان میں پہلی ملاقات

263

امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد امریکا اور طالبان میں پہلی  ملاقات کی ہوئی ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے افغان طالبان کے سیاسی مشن نے اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ گزشتہ ماہ ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیے گئے مذاکراتی عمل کے بعدامریکا اور افغان طالبان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کے بعد ملابرادر کی قیادت میں 12 رکنی طالبان وفد نے  ڈپلومیٹک انکلوژر میں امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات کی جس کا دورانیہ نصف گھنٹہ تھا۔

رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ملاقات غیر رسمی تھی جس کا باضابطہ کوئی اہتمام نہیں کیا گیا تھا تاہم یہ ملاقات اعتماد پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔