پاک قطر فیملی تکافل نے 28فیصد سرپلس تقسیم کیا

707

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تکافل کمپنی پاک قطر فیملی تکافل نے سال 2018ء میں اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء (Direct Sales Force-DSF) میں 28فیصد سرپلس تقسیم کیا۔ اس سرپلس کی تقسیم کے اعلان کے بعدپاک قطر فیملی تکافل کمپنی پاکستان کی پہلی تکافل کمپنی ہے جس نے اپنے 11سالہ آپریشنز میں ہرسال اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء میں تقسیم شدہ سرپلس دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرپلس کا حساب کرنے کے لیے انفرادی شرح کا طریقہ اپنایاگیا ہے اور شرکاء کے درمیان مقررہ طریقہ ء کار انفرادی فیملی تکافل شریک فنڈ (Individual Family Takaful Participant Fund) کے ذریعے ہر شریک کو تقسیم کیا جائے گا۔حالیہ سرپلس کی تقسیم جن ممبران کا انتقال ہوگیا ہو، ممبر شپ کی میچورٹی پوری ہونے والے یا سال 2019ء میں مستقل طورپر پول چھوڑ کر جانے والے ممبران کے درمیان ہو گی۔پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی واحد تکافل کمپنی ہے جس نے اپنے 11 سالہ آپریشنزمیں انفرادی فیملی تکافل شرکاء کو ہرسال باقاعدگی سے سرپلس دیاہے۔ یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل نے 2008ء میں 10فیصدسرپلس دینے کا اعلان کیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 2018ء میں 28 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔