پاک قطر تکافل میں اوریکل کلائوڈ سروس کے لیے تقریب کا انعقاد

633

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر تکافل نے حال ہی میں اپنے ہیڈ آفس میں اوریکل انٹر پرائز پلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ئوڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کے لیے اوریکل سسٹمزپاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پرایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر تکافل کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری محمد کامران سلیم، اوریکل سسٹمز پاکستان کے سیلز منیجر وجاہت جاوید بخاری اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عمیر اعظم نے شرکت کی۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کے لیے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔