اردن میں اخوان المسلمون کے رہنما کا خطبہ جمعہ کے دوران انتقال

103

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اُردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنما اور پارلیمان کے سابق اسپیکر عبداللطیف عربیات جمعہ کے روز خطبہ کے دوران انتقال کر گئے۔ الشیخ عبداللطیف عربیات عمان کی ایک مسجد میں جمعة المبارک کا خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ الشیخ عربیات 1933ءکو اُردن کے مغربی شہر السلط میں پیدا ہوئے۔