کراچی کے شائقین نے نیشنل اسٹیڈیم کو ہاؤس فل کردیا

154
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین خیر مقدمی بینر اٹھائے کھڑے ہیں 
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین خیر مقدمی بینر اٹھائے کھڑے ہیں 

کراچی ا(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ چوتھے ایڈیشن کے ہر میچ میں کراچی کے شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کرکے اپنا کرکٹ سے لگاؤ کا نہ صرف لوہا منوایا بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو درست ثابت کردیا جس میں اس نے کراچی کو یہ مقام دلایا کہ تما م بقیہ میچز منی پاکستان میں منعقد ہونگے۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ریکارڈ حاضری نے پی سی بی اور حکومت کے اداروں کواس فکر میں مبتلا کردیاکہ اگر یہ ہی شائقین کی دلچسپی رہی تو 17 مارچ اتوار چھٹی کے روز کرکٹ کے دیوانوں کو کس طرح کنٹرول کیا جائے گا ۔ ان افواہوں پر بھی انتظامیہ پریشان ہے کہ جعلی ٹکٹ بھی مارکٹ میں فروخت کیے گئے ہیں ۔ دوسری طرف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور نے بھی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پرشائقین نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔