ایران: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ 5 افراد ہلاک‘ 6زخمی

83
اہواز: گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد شعلہ بلند ہورہا ہے‘ قریب موجود گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں
اہواز: گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد شعلہ بلند ہورہا ہے‘ قریب موجود گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں گیس پائپ لائن میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مغربی شہراہوز میں پیش آیا۔ دھماکا صبح کے وقت ہوا، جس کی شدت سے 200 میٹر دور سے گزرتی بس، گاڑی اور ایک ٹرک شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔ مقامی حکام نے حادثے میں 5 افراد کی ہلاکتوں اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اہواز کے فائر بریگیڈ اہل کاروں نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔