نیوزی لینڈ مسجد حملہ: شہید افرادکی تعداد 50 تک جاپہنچی

164

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ مسجد حملے میں شہید افرادکی تعداد 50 تک جاپہنچی ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النورمیں مسلح شخص کی فائرنگ سے 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں  جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی تھی ۔ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی تاہم حملہ آور شخص کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دوررہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص آٹو میٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ادھروزیراعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔