سینئر صحافی و سابق صدر کراچی پریس کلب عبدالحمید چھاپرا کے اعزاز میں ایک شام‘‘ منائی گئی،

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام جمعہ کو سینئر صحافی و سابق صدر کراچی پریس کلب عبدالحمید چھاپرا کی سا لگرہ کے مو قع پر ان کے اعزاز میں ایک شام عبدالحمید چھاپرا کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پرعبدالحمید چھاپر نے ا ا پنی زندگی کے اہم واقعات اور تجربات سے صحافیوں کو آگاہ کیا ۔

تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،سیکر یٹری ارمان صابر،نائب صدر سعد سر بازی،جوائنٹ سیکر یٹری حنیف اکبر،خزانچی راجہ کامران،سینئر صحافی ہمایوں عزیز،حبیب خان غوری،مظہر عبا س ،سا بق سیکر یٹری اے ایچ خانزادہ مجلس عاملہ کے اشرف بھٹی،ابو الحسن، شازیہ حسن سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں عبدالحمید چھاپرا کی سا لگرہ کا کیک کاٹاگیااور کراچی پریس کلب کی جانب سے گلدستہ پیش کیاگیا۔