آئی کیپ کے تحت کراچی اور اسلام آباد میں سی ایف او کانفرنس کا انعقاد

92

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے تحت دسویں سی ایف او کانفرنس کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس آئی کیپ کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس (پیب) کمیٹی کی جانب سے ، کامیابی کے پانچ اصول، کامیاب سی ای اوکی منزل کا حصول اور اس سے آگے، کے موضوع پر منعقد ہوئی۔ 

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر آئی کیپ جعفر حسین نے پیب کمیٹی کی پیشہ وارانہ خدمات پر روشنی ڈالی اور اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم اپنی نوعیت کے حوالے سے بہت الگ اوراکاؤنٹنسی شعبے میں کام کرنے والے ذہین افراد کے لیے ایک دوسرے سے ملنے کا ایک بہت اعلیٰ موقع فراہم کرتے ہیں۔

ٹیڈز پریزینٹر و ایوارڈ یافتہ مصنف ایگزیکٹو کوچ مسٹر ڈینی خورسیگارا نے کامیابی کے پہلے قدم ،فیولنگ دی پیشن، پر اظہار خیال کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو ہمیشہ وہی پیشہ اختیارکرنا چاہیے جو اسے سب سے زیادہ پسند ہو۔.دوسرے قدم، لیڈرشپ اینڈ ٹیم بلڈنگ، کے موضوع پر ایگزیکٹو ڈسکشن منعقد ہوا جس کی نظامت سی ای او پیپلز اینڈ بزنس ایڈوائزری، ایچ آر ایس جی عامر نیازی نے کی۔ دیگر شرکاء میں این سی سی پی ایل محمد لقمان، ایم ڈی مارش ایڈم واکیلے اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی شامل تھے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اینڈ وی سی آئی ٹو یو عمیر سیف ننے ٹیکنالوجی ٹرینڈز اور اس میں جدت پر گفت گو کی اور بتایا کہ تیکنیکی جدت نا اپنانے والے برینڈز کیسے ختم ہو گئے۔ ڈپٹی پریذیڈنٹ انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) نے مقابلے کے رجحان میں آگے بڑھے کے موضوع پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سب کو تکنیکی جدت کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ ایونٹ میں صدر وسی ای او یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سیما کامل کی کامیابی کو بطور رول ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ 

اس موقع پر معروف آرٹسٹ انور مقصود نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پیب کمیٹی خلیل اللہ شیخ نے شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے ایتھکس ڈیلیما ایپ، کیرئیر ڈرائیور ٹول کی تیار اور اسکل کٹ پر اظہار خیال کیا۔