الجزائر : صدر کے فیصلے پر جوابی  اقدام کیلیے حزب اختلاف کا اجلاس

84
الجزائر: انتخابات مؤخر کرانے پر صدر کے خلاف عوام پھر سڑکوں پر آگئے ہیں
الجزائر: انتخابات مؤخر کرانے پر صدر کے خلاف عوام پھر سڑکوں پر آگئے ہیں

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس کا مقصد صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے حالیہ فیصلوں کے حوالے سے واضح اور یکساں موقف تشکیل دینا تھا۔ ذرائع کے مطابق الجزائر کی سڑکوں پر عوامی احتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، جب کہ ملک بھر میں اساتذہ اور تعلیمی شعبے کے کارکنان 6 خود مختار انجمنوں کی کال پر عوامی تحریک کو سپورٹ کرنے کے لیے ہڑتال کا آغاز کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ الجزائر کے عوام کا حق ہے کہ وہاں آزادانہ اور شفاف انتخابات ہوں۔ امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ واشنگٹن ایسے سیاسی عمل کو سپورٹ کرتا ہے جو الجزائری شہریوں کی خواہشات کا احترام کرے۔