ـ40کروڑ سے زائد مالیت کی 65ہزار اعلیٰ قسم کی شراب کی بوتلیں برآمد

155
کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حکام بڑی تعدا د میں پکڑی گئی غیر ملکی شراب میڈیا کو دکھا رہے ہیں
کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حکام بڑی تعدا د میں پکڑی گئی غیر ملکی شراب میڈیا کو دکھا رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی شراب کی اسمگلنگ کے خلاف تاریخ کی بڑی کارروائی،40کروڑ سے زاید مالیت کی 65 ہزاراعلیٰ قسم کی شراب کی بوتلیں برآمد،7ملزمان گرفتار ،ملزمان اور شراب کی بوتلوں کو پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رئر ایڈمرل ذکا الرحمن نے پی ایم ایس کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز خفیہ ذرائع سے شراب اسمگلنگ ہونے کی اطلاع ملی،جس پر سمندری حدود کی سیکورٹی مزید سخت کی اور گزشتہ رات میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بوٹس نے مکران ساحل کے قریب ایک مشکوک کارگو جہاز کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی ،جس سے 65 ہزار اعلیٰ قسم کی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بر آ مد ہونے والی شراب کی بوتلوں کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 40کروڑ روپے سے زاید بتائی جاتی ہے۔ پکڑی جانے والی شراب کی کھپ میں 50قسم کے مختلف برانڈز شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان اور شراب کی بوتلوں کو پاکستان کسٹم کے حوالے کر د یا گیا ہے ۔