ٹوئٹر پر بلاول اور فواد کی جنگ: “پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان”

146

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے وزیراطلاعات فوادچوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان بنیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوٹرن لینے والا بڑا لیڈر ہے تو پھر میں بڑا لیڈر ہوا۔ کسی کی تیمارداری کو دوسرا مطلب نہیں دینا چاہیے اور انسانیت سیاست سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیاآپ کویاد نہیں بزرگ عمران خان جب گرے تھے تو نوازشریف ان کی عیادت کےلیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاتھا کہ آج ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے کی ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی یہ ملاقات رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے۔