ایرانی عدلیہ کے نئے سربراہ کو کئی اضافی ذمے داریاں دے دی گئیں

73
تہران: ہفتے بھر میں دوسرا سرکاری منصب پانے والے عدالتی سربراہ ابراہیم رئیسی کی فائل فوٹو
تہران: ہفتے بھر میں دوسرا سرکاری منصب پانے والے عدالتی سربراہ ابراہیم رئیسی کی فائل فوٹو

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں حال ہی میں عدالت کے سربراہ بنائے گئے ابراہیم رئیسی کو ماہرین کی بااثر ملکی کونسل میں بھی اہم ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق رئیسی کو مجلس خبرگان رہبری کا نائب سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ رائے شماری کے دوران ان کے حق میں 43اور مخالفت میں 35ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ مجلس خبرگان رہبری کو اختیار حاصل ہے کہ وہ رہبر اعلیٰ کو نامزد کر سکتی اور انہیں عہدے سے ہٹا بھی سکتی ہے۔ 88 رکنی مجلس کے موجودہ سربراہ 92 سالہ آیت اللہ احمد جنتی ہیں۔ رئیسی کو رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے ہی ملکی عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔