اقوام متحدہ کے امن مندوب کا غزہ کا ہنگامی دورہ

93

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نے گذشتہ روز فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اپنے ہنگامی دورے کے دوران انہوں‌ نے مقامی فلسطینی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے مندوب نیکلولائے میلاڈینوف شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ میلاڈینوف پیر کو اچانک دورے پر غزہ پہنچے ہیں۔

قبل ازیں فلسطین کے لیے قطر کے سفیر محمدالعمادی نے بھی غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں‌نے حماس کی قیادت سے غزہ میں انسانی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں مصری انٹیلی جنس کے وفود بھی کثرت کے ساتھ غزہ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں حماس کی طرف سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ ہفتے مخٹلف ممالک کے وفود غزہ کا دورہ کریں‌گے۔