کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کردینگے،وزیراعظم ،آرمی چیف سے بھی ملاقات

88
اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے رہنے والوں کو فلیٹس بنا کردیں گے۔ان کے بقول پاکستان میں آبادی کا بڑاحصہ اور تنخواہ دار طبقہ کبھی بھی اپنا گھر نہیں بناسکتا، ایسے لوگوں کے لیے حکومت 5لاکھ گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے،ہم اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ بینک کی کم لاگت مکانات کے لیے فنانس پالیسی کے اجراء کی تقریب سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں کو پھیلنے کے بجائے اوپر کی طرف لے کر جائیں گے، کچی آبادیوں کو کثیرالمنزلہ عمارتوں میں بدلنے کا منصوبہ ہے،نجی سیکٹر کے لیے ذریعے جدید تعمیرات کرائیں گے،غریبوں کو صرف گھر ہی نہیں ملے گا، 40 صنعتیں بھی چلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہکم لاگت مکانات کی تعمیر غربت کے خاتمے کے پروگرام کاحصہ ہے، پالیسیاں تبدیل نہیں کریں تو تھوڑا طبقہ ہی اچھے گھروں میں رہ سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ اسکیم کا بنیادی مقصد رقم سے محروم افراد کومکان کی فراہمی ہے، کسانوں کے لیے بھی قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت چھوٹے کسانوں کو آسان نرخوں پر قرضہ ملے گا، اسٹیٹ بینک 30لاکھ روپے لاگت کے گھروں کی تعمیر میں 90فیصد قرض دے گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کمرشل علاقوں میں بلند وبالا عمارتوں کی اجازت دیں گے،کمرشل عمارتیں جتنی چاہیں اونچی کرلیں اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ،جس میں سیکورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔جنرل باجو ہ نے وزیر اعظم کو پا ک فوج کی پیشہ وارانہ تیا ریو ں پر بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ مسلح افواج کسی بھی جا رحیت سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں ۔ اس موقع پر عمرا ن خان نے کہا کہ پا کستان کسی کے خلا ف جا رحا نہ عزائم نہیں رکھتا مگر پا کستان اپنے دفاع کا حق استعما ل کر تا رہے گا ۔