سول ایوی ایشن کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کردی

175

لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے 40 لاکھ روپے مالیت کا زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈیپارچر لانج میں بھول گئے تھے۔

بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شمع نامی خاتون ملازم نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کردیا،منیجرنے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے ٹریس کیا اور 40 لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کردیا مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازمہ کا شکریہ ادا کیاہے ۔