نواز شریف کو علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے ،بلاول

125
لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

لاہور(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر اظہار تشویش ہے ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جا رہا ہوں،ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ،نواز شریف علیل ہیں انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے ۔انہوں نے پنجاب بھر کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہو یا پنجاب اسمبلی حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے‘ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں، حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ‘ پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی قمر الزمان کائرہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزرا متنازع بیانات دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی ایوان ہائی جیک ہونے نہ دے، عوامی ایشوز پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھیں کی گئی ہیں، عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے، چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں،مہنگائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگا کر صحافیوں سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے،بحران میں ہم میڈیا اور ورکر صحافیوں کے ساتھ ہوں۔