کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

142

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل پلے فور مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹورمنٹ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔