محمد حفیظ کا پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی سے متعلق اہم اعلان

140

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف چیمئنز ٹرافی 2017 کے درمیان استعمال کی گئی شرٹ بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی کو بطور تحفہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شپ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی طیارے دراندازی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بھی داخل ہوئے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے باعث بھارتی طیارے راہ فرار اختیار کر گئے۔

بھارتی طیاروں نے 27 فروری کو ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن اس بار پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی طیاروں کو راہ فرار کا موقع نہ دیا اور دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جس کے پائلٹ کو بھی پاکستان نے حراست میں لے لیا تھا۔