بلاول بھٹو کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

84

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی تھے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے ہیں، کچھ عرصے سے باہرتھا ، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کا پتا چلا تو ان کی عیادت کے لیے آیا، نواز شریف کافی بیمار لگ رہے تھے، جس علاج کا مطالبہ نوازشریف کر رہے ہیں وہ ان کو فراہم کیا جائے۔