کیا عثمان خواجہ پائلٹ بھی ہیں؟

176

سڈنی: پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی  اورنعمان خان سے لے کر عثمان خواجہ تک پائلٹ بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے متعلق دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک کمرشل  اور انسٹرومنٹل پائلٹ بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ نے پائلٹ کا لائسنس اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کیا۔ انہوں نے ایوی ایشن کی ڈگری نیو ساوتھ ویلز سے حاصل کی۔24 سالہ عثمان خواجہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے اوراوائل عمری میں ہی اپنے والد ین کے ساتھ آسٹریلیا آ گئے تھے۔

 ڈومیسٹک کرکٹ میں انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی جو ان کی ٹیم میں شمولیت کا باعث بنی اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ کی 80سالہ تاریخ میں آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں سری لنکا کے دیو وٹ مور اور ساتھ افریقہ کے کیپلر ویسلز نے خاصی شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے اس ایک روزہ میچ سے قبل سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں میں فوجی کیپ تقسیم کی جس پر انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا لوگو بھی بنا ہوا تھا، بھارتی بورڈ کی یہ حرکت انتہائی نامناسب ہونے کی وجہ سے تنقید کیزدمیں ہے، میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی 104 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا کو 32رنز سے شکست دی۔ ان کی اس شاندار پرفارمنس پر پاکستانی شائقین بھی جھوم اٹھے ہیں اور عثمان خواجہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

عثمان خواجہ کی بیٹنگ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا اور ان کے نام کے ساتھ میجر عثمان خواجہ لگا کر طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ ٹویٹس کیے۔