ابراہیم حیدر ی پولیس نے شوہرکے قتل میں ملوث خاتون کوگرفتارکرلیا

90
شوہرکے قتل میں ملوث ملزمہ ساتھی ملزم کے ساتھ پولیس کی حراست میں
شوہرکے قتل میں ملوث ملزمہ ساتھی ملزم کے ساتھ پولیس کی حراست میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ نے شوہرکوساتھی کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق 2روز قبل ابراہیم حیدری کے علاقے میں اجمل نامی ایک شخص کو گلادباکر قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے مقتول کی بیوی سمودہ کے متضاد بیانات کے بعد اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے شوہرکوقتل کرنے کااعتراف کرلیا،ملزمہ کے اعترافی بیان کے مطابق ملزمہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پڑوسی کی مدد سے اجمل کو قتل کردیا، مقتول اجمل اسے اولاد نہ ہونے کے بھی طعنے دیتاتھا ،پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے مقتول کو کھانے میں نیند کی گولی ملا کر کھلائی اور پھر آشنا عثمان کی مدد سے گلہ گھونٹ کر مار ڈالا، جو ملزمہ کی گرفتاری کے بعدمجرم فرار ہوگیاتھا جسے پولیس نے بہترین حکمت عملی اور ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم کی مدد سے گرفتار کر لیا، مقتول ٹوبہ ٹیک سنگ کا رہنے والا تھا اور مقتول کا بھائی سعودی عرب میں رہائش پذیرہے جسے اطلاع کردی گئی، مقتول کے والدین کو 1996 میں ان کے داماد نے ذاتی رنجش پر قتل کردیاتھا، جسکا مقدمہ نمبر 66/1996 تھانہ شیرشاہ میں درج ہے۔